اوتھل: میونسپل کمیٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) میونسپل کمیٹی اوتھل کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی اوتھل میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کی موجودہ تنخواہ صرف 16,000 روپے ہے، جو حالیہ مہنگائی کے دور میں انتہائی ناکافی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بیلہ اور وندر میں کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں پہلے ہی 25,000 روپے مقرر ہیں، لیکن اوتھل میں تاحال اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی، جو سراسر زیادتی ہےکنٹریکٹ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے اور فوری طور پر ان کی تنخواہیں کم از کم 25,000 روپے ماہانہ کی جائیں تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں اوتھل کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی اور سیکریٹری پارلیمانی امور، سیاحت و ثقافت میر زرین خان مگسی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں