لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) نیشنل پریس کلب اوتھل کے جملہ عہدیداران و ممبران نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او اوتھل کے بھائی پولیس ہلکار اور گورنمیٹ بوائز پرائمری درہ گوٹھ سکول کے ملازم قریبی عزیز و اقارب واٹس ایپ گروپس میں حقائق پر مبنی خبروں پر غیر ذمہ دارانہ نازیبا رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف صحافیوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہیں بلکہ صحافتی آزادی کو دبانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کو قانون کی کوئی پرواہ نہیں، کیونکہ وہ اثرورسوخ کے باعث خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ نیشنل پریس کلب اوتھل نے اس رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ صحافی آزادی کے ساتھ اپنا پیشہ ورانہ فریضہ انجام دے سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

