ایف آئی اے نے چمن میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتار کرکے کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی

کوئٹہ(این این آئی) ایف آئی اے نے چمن میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتار کرکے کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیرکریک ڈاون جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم عبدالعہد کو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 3 لاکھ سعودی ریال اور 2900 امریکی ڈالر برآمد کرلئے برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکاگرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں