کوئٹہ(این این آئی) چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ برائے انسانی حقوق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سول اسپتال میں ہرنائی کول مائنز ایریا میں پیش آنے والے گیس دھماکے میں زخمی ہونے والے کان کنوں کی عیادت کی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اسپتال میں زیرِ علاج مزدوروں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سول ہسپتال کے متعلقہ حکام کو زخمیوں کے علاج کے حوالے سے تمام تر سہولیات میسر کرنے کی ہدایات بھی دیں سینیٹر ممتاز زہری نے تمام زخمیوں کو ان علاج معالجے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی حفاظت یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر لیبر فیڈریشن کے رہنما بھی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کے ساتھ موجود تھے لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں نے اپنے مسائل سے بھی انھیں آگاہ کیا سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ لیبر فیڈریشن کے مسائل کے حوالے سے حکومت کی یہ اولین کوشش ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ان کے جو بھی مسائل ہیں چاہئے وہ لیبر قوانین کے حوالے سے ہوں مزدوروں کے لیے تعلیم صحت کانکنی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات یا ان کے رہاہش کے حوالے سے جو بھی مساہل ہیں انھیں حل کرنا حکومت کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں بذاتِ خود سینٹ اور دیگر حکومتی حلقوں میں مزدوروں کی آواز بنوں گی اور جو بھی فورم ہو وہاں مزدوروں کے تمام بنیادی مساہل سے انھیں آگاہی فراہم کرونگی اور اس واقعے کے حوالے سے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے جاں بحق ہونے والے کان کنوں سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ پاک جانبحق کام کنوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو اللہ تعالیٰ صبر دے انہوں نے زخمی ہونے والے کان کنوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گوادر پورٹ کی فعالیت کیلئے سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں سے مشاورت
- مکران ڈویژن میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کا تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کامطالبہ
- نصیرآباد، جعفرآباد، اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، کچھی اور جھل مگسی سمیت نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
- معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا دن،قوم قومی عزم و اتحاد کے طور پر منا رہی ہے، صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک
- نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محیب اللہ سے ملاقات
- 9 مئی 2025ء ملکی تاریخ میں قومی وقار، جرات و کامیابی کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حاجی فضل محمد کاکڑ
- اوستہ محمد پولیس نے جنرل کونسلر کے گھر پر چھاپہ مارکر چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں
- وکلا برادری وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری،دفاع کیلئے ہمیشہ افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،امین الدین بازئی ایڈووکیٹ
- معرکہ حق نے بھارت کا جنگی غرور، جھوٹا پروپیگنڈہ، خطے میں بالادستی کے خواب کو زمین بوس کر دیا،رحمت کاکڑ
- مولانا فضل الرحمن کیلئے دعا

