ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوجوان نے خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب باری شاخ گوٹھ میاں خان جتک میں نوجوان دولت خان جتک نے ٹی ٹی پسٹل سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

