ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) صحبت پور کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق صحبت پور سٹی سیم نالے کے ایریا میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر صحبت پور ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکو طبی امداد دی گئی زخمیوں میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔

