گوادر پورٹ پر قائم ڈیسالینیشن پلانٹ سے روزانہ پانی کی فراہمی کا آغاز کیا جائے،سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای محمد ہاشم غلزئی

کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای محمد ہاشم غلزئی کی صدارت میں گوادر کے پانی کے بحران سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ، سیکریٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ گوادر انجینئر مومن بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گوادر شہر میں پانی کے جاری بحران پر فوری قابو پانے کے لیے گوادر پورٹ پر قائم ڈیسالینیشن پلانٹ سے روزانہ پانی کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بلوچستان حکومت اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے درمیان ایک باضابطہ معاہدہ جلد متوقع ہے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ گوادر کے عوام کو درپیش پانی کی قلت میں فوری ریلیف دیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں