پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،بیرسٹر سیف

پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کے جرائم کی طویل فہرست بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے واضح ثبوت موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف حکام کو پیش کئے جائیں گے، جنگ میں شکست کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، پاکستانی فوج سے شکست کے بعد بھارت اب پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں