کوئٹہ(این این آئی)امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام ہر دور میں وطن عزیز کی ترقی کیلئے کوشاں رہی ہیں عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کیلئے جمعیت علماء اسلام نے اپنا لوہا منوایا ہے۔یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی اشاعت کیلئے جمعیت علماء اسلام جہاں ایک نظریے کا نام ہے وہی عوامی خدمات میں جمعیت علماء اسلام کا ایک نام ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے وطن عزیز کے نظریاتی سرحدات کی محافظ جماعت ہے امن و امان میں جمعیت علماء اسلام کا کلیدی کردار رہا ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے اس خطے کی مخدوش صورتحال میں وطن عزیز کیلئے اہم کردار اداء کیا ہے،جمعیت علماء اسلام نے ہر قسم کی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی مفادات کو مقدم رکھا،ملکی امن کو مقدم رکھا ہے

