نوکنڈی سے جعلی دودھ فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار

نوکنڈی (این این آئی)ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او نوکنڈی عبدالقادر مینگل ایس آئی ولی خان،انچارچ گشت جمعہ خان،اعجاز احمد،علی حسن،نجیب اللہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی صحت سے کھیلنے والے دو ملزمان لائق خان ولد نادر خان،محمد قاسم ولد محمد اسلم کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے نقلی دودھ تیار کرنے والا مضر صحت پاؤڈر برآمد کیا گیا، جسے وہ طویل عرصے سے سادہ لوح عوام کو فروخت کر کے ان کی جانوں سے کھیل رہا تھاپولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔عوامی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ایس پی چاغی کا کہنا ہے کہ ضلع چاغی کو جرائم اور جعلسازی سے پاک کرنا ان کا مشن ہے، اور ایسے ناسوروں کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں