سوئی کے علاقے میں دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا

ڈیرہ بگٹی(این این آئی)سوئی کے علاقے میں دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کو سوئی کے علاقے لنجو سغاری میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 2افراد واشو اور زاہد جان بحق جبکہ ایک شخص سدا زخمی ہوگیا مقامی انتظامیہ نے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں