کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ، مستونگ اور سبی کے علاقوں میں چوروں نے 11kV کے کھمبوں سے کنڈکٹرز چوری کر لیئے۔ ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ کے علاقہ دشت میں چوروں نے 11kV حمزہ فیڈر کے 59کھمبوں جبکہ عاصم آباد فیڈر کے 148کھمبوں کے کنڈکٹرز کاٹ کر چوری کر لیئے۔مستونگ کے علاقہ درینگڑھ کے حدود میں چوروں نے 11kv کے 19 کھمبوں کے کنڈکٹرز کاٹ کر چوری کر لیئے۔ اسی طرح سبی میں تلی روڈ پر 11kV ہائیڈرولوجی فیڈر کے 26کھمبوں کے کنڈکٹرز کاٹ کر چوری کر لیئے گئے۔ترجمان نے کہا کہ کیسکو نے مذکورہ واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں تحریری درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ صوبہ کے مختلف علاقوں میں برقی تنصیبات پر چوری کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس سلسلے میں کیسکو نے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیئے ٹرانسمیشن لائنز کے کنڈکٹرز اور دیگر برقی آلات چوری کرنے والوں کی نشاندہی میں کیسکو سے تعاون کریں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

