کوئٹہ(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماوں کو 15روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ہفتہ کو بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ،گلزادی،ماما غفار بلوچ،صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے بلوچ یکجہتی کے رہنماوں کے مزید ریمانڈ کی درخواست کی جس پرعدالت نے انہیں مزید15روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

