حب(این این آئی) اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان ڈاکٹر اشوک کمار کو حب کی صورتحال پر تقریر مہنگی پڑ گئی حب میں انکا میڈیکل اسٹور سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حب ڈاکٹر نور بخش بزنجو نے تحصیلدار حب جہانگیر خان کاکڑ کے ہمراہ اچانک مسلم لیگ(ن) کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان ڈاکٹر اشوک کمار کے ہسپتال سپنا کے میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا تاہم ڈی ایچ او سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو موصوف نے فون نہیں اٹھایا جبکہ دوسری جانب میڈیکل اسٹور پر کام کرنے والے عملے نے بتایا کہ ہم ڈی ایچ او کو بتایا کہ اسٹور کا لائسنس ہے مگر انہوں نے ہماری ایک نہیں سنی اور بغیر ڈرگ انسپکٹر کے آئے اور سیدھا میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا واضع رہے کہ ڈاکٹر اشوک کمار نے پچھلے دنوں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حب میں موجودہ مخدوش صورتحال اور ایس پی حب کے خلاف تقریر کی تھی جس انکو اتحادی جماعت پی پی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اب حب میں قائم درجنوں میڈیکل اسٹورز کو چھوڑ کر ڈی ایچ او کا ہنگامی طور پر صرف اشوک کمار کے میڈیکل اسٹور کو سیل کرنے کو سماجی حلقے سیاسی انتقام تصور کررہے ہیں تاہم اس حوالے سے اشوک کمار کاوقف سامنے نہیں آیا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

