گنداواہ (این این آئی)ضلع جھل مگسی کے علاقے گاؤں میروں کے ویرانے سے ملنے والی لاش کی شناخت 70 سالہ علی نواز ولد شاہنواز قوم بروہی، رہائشی قبولہ ضلع نصیرآباد کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرحوم کو دشمنی کی بنیاد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور لاش کو ویرانے میں پھینک دیا۔ واقعے کی اطلاع ایک چرواہے نے دی، جس پر لیویز فورس موقع پر پہنچی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا۔ دوسرے روز علی نواز کی شناخت ممکن ہو سکی مزید تفتیش لیویز فورس جھل مگسی کر رہی ہے

