سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی جھکرانی ہاؤس آمد رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جھکرانی سے انکی والدہ محترمہ کی انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

کوئٹہ /کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کی وفد کے ہمراہ جھکرانی ہاؤس کراچی گئے جہاں نواب زہری نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کمیونیکیشن چیف وہیپ قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن ایم این اے میرے اعجاز حسین جھکرانی اور میر خالد نواز خان جھکرانی سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی نواب ثنا اللہ خان زہری نے مرحومہ کی بلند درجات کے لیے دعا ئے مغفرت اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری میر عبدالنبی زہری چیئرمین ٹاؤن کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زاری حاجی علاؤ الدین زہری عبدالحمید شیخ حاجی عبدالستار زہری میر زیرک زہری اور دیگر نواب ثنا اللہ خان زہری کے ہمراہ تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں