زیارت اولسی جرگہ کا زیارت کی عوامی اراضی کے جبری انتقال کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

زیارت (این این آئی) زیارت اولسی جرگہ کے زیر اہتمام زیارت زندہ میں نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں زیارت کی عوامی اراضی کے جبری انتقال کے خلاف مؤقف اختیار کرتے ہوئے متفقہ طور پر عدالت سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ چار اگست کے شام کو کوئٹہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور قانونی جدوجہد کی تفصیلات سے عوام اور میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔یہ فیصلہ عوامی حقوق کے تحفظ، زمینوں کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف جدوجہد اور زیارت کے تاریخی تشخص کو بچانے کے عزم کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں