دالبندین،کار اور ٹرالر میں تصادم،خاتون سمیت2افراد جاں بحق، بچوں سمیت7افرادزخمی

دالبندین(این این آئی)دالبندین کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت7افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو دالبندین کے علاقے گزن کے مقام پر کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت2افراد حاجرہ ااور عبداللہ جاں بحق جبکہ جمعہ گل، احسان اللہ،کبیر سمیت7افرادزخمی ہوگئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے نعشوں اورزخمیوں کوہسپتال پہنچادیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں