ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے دو اقلیتی لڑکیوں کو اغواء کرلیا،پولیس کی فوری کاروائی ایک لڑکی کو بازیاب کرکے 2ملزمان کوگرفتار کرلیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اقلیتی برادری باگڑی کی دو جوان لڑکیاں اغواء وومن پولیس کا فوری ایکشن ایک بازیاب دو ملزمان گرفتار دوسری کی بازیابی کے لیے پولیس کے چھاپے جاری پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانہ کی حدود مویشی منڈی کے مقام پر اقلیتی باگڑی برادری کی دو نوجوان لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا واقع کی اطلاع پر وومن پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی فوری کاروائی ایک لڑکی بازیاب دو ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق دوسری لڑکی کی بازیابی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کی جلد بازیابی عمل میں لائے جاے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں