ڈیرہ مرادجمالی کے قریب مسلح ڈاکووں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب لانڈھی کے مقام پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ مسافر ویگن لٹنے سے بچ گئی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب لانڈھی گنداواہ روڈ پر ڈاکووں اور پولیس کے قریب اس وقت شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب ڈاکو جیکب آباد سے گنداواہ جانے والی مسافر ویگن کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے اسی دوران ایس ایچ او لانڈھی غلام سرور اوردیگر نفری موقع پر پہنچ گئی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی کے بعد ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں