لورالائی(این این آئی)چیئرمین ضلع کونسل اصغر خان اتمانخیل کی ہدایت پربروز منگل 5 اگست کو یومِ استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے پورے لورالائی شہر کو خوبصورت بینرز سے سجا دیا گیا ہے جس پر یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے مختلف نعرے درج ہیں اس موقع اصغر خان اوتمانخیل نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اس دن کو مؤثر طور پر منانے کے لیے محنت اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔اس موقع پر ضلع کونسل کے چیئرمین اصغرخان اوتمانخیل نے لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی اور پاکستانی قوم جموں و کشمیر کے مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اصغرخان اوتمانخیل نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ یومِ استحصال کو مؤثر انداز میں منانے کے لیے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین، کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ استحصال کی اہمیت پاکستان کی بنیان المرصوص میں کامیابی کی وجہ سے کئی گنا بڑھ گئی ہے۔اصغرخان اوتمانخیل نے کہا کہ پاکستان بہادر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں کھڑا ہے، جو بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم، امتیازی سلوک اور ناانصافی کے باوجود پاکستان سے الحاق کے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سنگسیلاح اور گردونواح میں مال مویشیوں کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی
- عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جمعہ کوئٹہ میں امن،سپورٹس،تعلیم،سماجی خدمات کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے،ثناء اللہ کاکڑ
- کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایس ایس پی ٹریفک
- عوام کے بنیادی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی
- بے تکی باتیں: ٹرمپ کی ٹرمپ سے باتیں
- دینی مدارس نے انسانیت کو زوال گمراہی اور تاریکی کی راہوں میں بھٹکنے سے محفوظ رکھا ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق
- ہم نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ کو بہتر بنانے کیلئے روز اول سے ان پر کڑی نظر رکھی ہے،گورنربلوچستان
- مستونگ،پی ٹی آئی رہنماء سردار دودا خان شاہوانی دورشتے داروں سمیت اغواء
- کوئٹہ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی،مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے وابستہ خدیجہ نامی لڑکی گرفتار
- مالی سال 2026-27 بجٹ میں صوبے کی تمام جیلوں کی مرمت و دیکھ بھال کیلئے 33 کروڑ مختص کیے جارہے ہیں،آئی جی جیل خانہ جات

