یوم شہداء پولیس کے موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت پر تقریب کا انعقاد، شہداء پولیس لسبیلہ کو زبردست خراج عقیدت پیش

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت پر آج مورخہ 04 اگست 2025 کو یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ایس ایس پی آفس لسبیلہ میں شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس آفیسران اور جوانوں نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے ملک و قوم کے عظیم سپوتوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ڈی ایس پی اوتھل سرکل حاصل خان قمبرانی، آفس سپرنٹنڈنٹ ایس ایس پی آفس حق نواز، پے آفیسر ایس ایس پی آفس محمد فضل رونجھو نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آفس کا عملہ پی آئی ثناءاللہ ،او ایس آئی عامر محبوب، ریڈر بشیراحمد و دیگر پولیس آفیسران، جوان، لیڈی پولیس کانسٹیبلز اور دیگر شرکاء موجود تھے۔ جنہوں نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ ڈی ایس پی حاصل خان قمبرانی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ جنہوں نے امن و امان کی بحالی اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اُن کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ جملہ شہداء پولیس کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے اور شہداء کے خاندانوں کو کسی قسم کی مدد درکار ہوگی تو انشاءاللہ لسبیلہ پولیس کو ہر دم اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں