لسبیلہ(بیوروچیف) جماعت اصلاح المسلمین ضلع حب زون1 و روحانی طلبہ جماعت ضلع حب کے مشترکہ تعاون سے گزشتہ روز المرکز جامع مسجد ربانی پتھر کالونی مین۔ آر۔ سی۔ ڈی روڈ حب میں بعد نمازِ عصر حضرت علامہ خلیفہ سائیں برکت لطیف طاہری کی زیرِ صدارت ایک عظیم الشان اصلاحی و روحانی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جماعت اصلاح المسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر حضرت علامہ خلیفہ سائیں محمد موسیٰ منگیانی طاہری، روحانی طلبہ جماعت بلوچستان کے نائب صدر حضرت علامہ خلیفہ سائیں امیر بخش بلوچ طاہری، مولانا سکندر علی قریشی طاہری ،روحانی طلبہ جماعت بلوچستان کے صوبائی پریس سیکریٹری محترم سید حیدر شاہ طاہری و دیگر وندر، اوتھل، بیلہ، گڈانی اور ضلع حب کے مختلف علاقوں سے معززین، ثناء خواں و برانچزکے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔جلسہ کا آغاز حافظ عبد الشکور طاہری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ فقیر محمد علی طاہری ، فقیر ارشاد احمد طاہری ، مولانا غلام یاسین، فقیر محمد عثمان شیخ طاہری،محترم سید حیدر شاہ طاہری اور فقیر محمد موسیٰ بلوچ طاہری نے نعت و مناقبت کے گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
خصوصی خطاب حضرت علامہ و مولانا خلیفہ سائیں محمد موسیٰ منگیانی طاہری نے شان اولیاء اللّٰہ پر بہترین خطاب فرمایا۔ بعد ازاں مراقبہ خلیفہ سائیں برکت لطیف طاہری نے کرایا۔ نئے دوستوں کو قلبی ذکر کا وظیفہ بھی عنایت فرمایا۔ نیز جلسہ کے بعد جلسہ میں شرکت کرنے والے تمام برانچزکے دوستوں کی حاضری لی گئی ۔جس میں افرادی قوت کے لحاظ سے برانچ پتھر کالونی نے پہلی پوزیشن جبکہ برانچ گلشن لسبیلہ عدالت روڈ حب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر

