کوئٹہ میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس ہزارہ قبرستان کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں تاہم فوری طور پر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں