کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ہزار گنجی کو بجٹ ریلیز نہ ہونے سے 200ڈیلی ویجز ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی جبکہ ہزار گنجی سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کا کام بھی رک گیا۔مارکیٹ کمیٹی ہزار گنجی کے ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی ایکسٹینشن زراعت اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ زراعت کی جانب سے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ہزار گنجی کیلئے بجٹ2025-26ء کے فنڈز ریلیزکی منظوری نہیں دی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹی کے 200کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی جبکہ ہزار گنجی فروٹ و سبزی منڈی میں صفائی کا کام بھی رک گیاہے اور منڈی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی،صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اور سیکرٹری زراعت چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کو فنڈز ریلیز نہ کرنے کا نوٹس لیں تاکہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جاسکے اور منڈی میں صفائی کا عمل دوبارہ شروع ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ’’ریلیز کے بعد کسی فلم کو ختم نہیں کیا جاسکتا‘‘، فلم ہٹانے پر دلجیت دوسانجھ کا ردعمل آگیا
- فاطمہ ثناء کو ویمنز ہنڈریڈ کھیلنے کی اجازت، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- فیفا ورلڈکپ: فلسطینی عوام کی تکلیف پوری دنیا کیلیے شرمناک ہے، مصری کوچ
- فیفا ورلڈکپ: ریڈ کارڈ تنازع پر فیفا کے صدر سے کیا کہا تھا؟ ٹرمپ نے بتادیا
- اسرائیل غزہ میں اپنے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کیلیے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے؛ ترکیہ
- دمشق میں فرانسیسی صدر میکرون کے دورے کے دوران دھماکے، 18 افراد زخمی
- بھارت انڈونیشیا کو براہموس میزائل فراہم کرے گا، دونوں ممالک میں معاہدہ طے
- غزہ میں بڑا انسانی المیہ، علاج نہ ملنے سے 1,500 سے زائد مریض دم توڑ گئے
- نیٹو سے مایوس ہوں، ایران پر ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں تھی، ترکیہ دوست ہے؛ ٹرمپ
- دنیا میں رہنے لائق بہترین شہروں کی فہرست جاری؛ پاکستان کا کون سا شہر شامل ہے؟

