5 اگست 2019 تاریخ کا سیاہ دن ہے، بھارت نے کشمیر کو جیل میں بدل دیا: حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خوراک و چئیرمین فوڈ اتھارٹی بلوچستان حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر وادی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کر کے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا، طویل ترین لاک ڈاؤن میں بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں درندگی کی انتہا کرتے ہوئے معصوم نہتے کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا اور غیر قانونی تسلط مسلط کیااس تمام تر صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت کے 5 اگست کے فیصلے سے خطے کے امن کا توازن تباہ ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے یوم استحصال کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام تر مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ بین الریاستی مسائل ہمیشہ مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوئے ہیں اور پائیدار امن اسی طریقے سے ہی قائم کیا جا سکتا ہے اقوام عالم اور خاص طور پر اس خطے کے امن و بقا کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا نا گزیر ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کوچھ سال پورے ہو گئے ہیں اور ان چھ برسوں کی تاریخ بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کے خون سے بھری پڑی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں اور ظلم و بربریت کے تدارک کیلئے بھارت پر دبا ڈالے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اس مسئلے کو حل کرائے دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا وطن پر قربان ہونے والے پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسران و جوان ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں،وطن اور امن کی خاطر پولیس کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں.آج کے دن ہم اپنے شہداء کے عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو قوم کی خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے مادر وطن کیلیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر اور قومی ہیروز ہیں پاکستان پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا پوری دنیا میں لوہا منوایاانہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام و جرائم کی مؤثر روک تھام کیلئے پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے اور قیام امن کیلیے دیگر فورسز کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں و تعاون، قدرتی آفات و دیگر ہنگامی صورتحال میں پولیس کا کردار قابل تعریف ہے،ملک کی حفاظت پر مامور پولیس کا ہر افسر اور جوان پوری قوم کا فخر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں