کولپور میں نامعلوم مسلح افراد نے جعفرایکسپریس کے پائلٹ انجن پرفائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقے کولپور میں نامعلوم مسلح افراد نے جعفرایکسپریس کے پائلٹ انجن پرفائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پیر کوکولپور کے قریب دوزان کے مقام پرٹنل نمبر16کے پاس ٹریک کی کلیئرنس کیلئے چلنے والے ریلوے کے پائلٹ انجن پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے انجن کو 5گولیاں لگیں تاہم انجن کا ڈرائیور اور دیگرعملہ محفوظ رہا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کو کولپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اورسیکورٹی کلیئرنس کے بعد جعفرایکسپریس کو اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ کیا جائے گا۔واقعہ کے بعد لیویز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر کلیئرنس کا عمل شروع کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں