اوتھل(این این آئی)یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آفس لسبیلہ میں شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور جوانوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے عظیم سپاہیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ڈی ایس پی اوتھل سرکل حاصل خان قمبرانی،سپرٹینڈں ٹ ایس ایس پی آفس حق نواز نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آفس کا عملہ، پولیس افسران، جوان،خواتین لیڈی کانسٹیبلز اور دیگر شرکاء موجود تھے جنہوں نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ڈی ایس پی حاصل خان قمبرانی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہوں نے امن و امان کی بحالی اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اْن کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ہم ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- فاطمہ ثناء کو ویمنز ہنڈریڈ کھیلنے کی اجازت، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- فیفا ورلڈکپ: فلسطینی عوام کی تکلیف پوری دنیا کیلیے شرمناک ہے، مصری کوچ
- فیفا ورلڈکپ: ریڈ کارڈ تنازع پر فیفا کے صدر سے کیا کہا تھا؟ ٹرمپ نے بتادیا
- اسرائیل غزہ میں اپنے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کیلیے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے؛ ترکیہ
- دمشق میں فرانسیسی صدر میکرون کے دورے کے دوران دھماکے، 18 افراد زخمی
- بھارت انڈونیشیا کو براہموس میزائل فراہم کرے گا، دونوں ممالک میں معاہدہ طے
- غزہ میں بڑا انسانی المیہ، علاج نہ ملنے سے 1,500 سے زائد مریض دم توڑ گئے
- نیٹو سے مایوس ہوں، ایران پر ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں تھی، ترکیہ دوست ہے؛ ٹرمپ
- دنیا میں رہنے لائق بہترین شہروں کی فہرست جاری؛ پاکستان کا کون سا شہر شامل ہے؟
- موناکو بم حملے کی ملزمہ کی یوکرین میں گولیاں لگی لاش برآمد؛ انٹیلی جنس اہلکار گرفتار

