محکمہ فشریز کی غفلت یا ملی بھگت؟ گنجہ وارنیٹ اور باریک جال کے استعمال سے مچھلیوں کی نسل کشی جاری

لسبیلہ(بیوروچیف)محکمہ فشریز کی غفلت یا ملی بھگت؟ گنجہ وارنیٹ اور باریک جال کے استعمال سے مچھلیوں کی نسل کشی جاری لسبیلہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لسبیلہ کے ساحلِ سمندر پر محکمہ فشریز کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے گنجہ وارنیٹ اور باریک جال کا کھلے عام استعمال جاری ہے، جس سے سمندری حیات، خصوصاً مچھلیوں کی نسل کشی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے زرائع کے مطابق ماہرین کے مطابق گنجہ وارنیٹ اور باریک جال کے استعمال سے بڑی اور چھوٹی تمام اقسام کی مچھلیاں، حتیٰ کہ مچھلیوں کے بچے بھی شکار ہو جاتے ہیں، جو سمندری حیات کے توازن کو بُری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ غیر قانونی جال اسی طرح استعمال ہوتے رہے تو آئندہ چند ماہ میں لسبیلہ کے سمندر سے مچھلیوں کا مکمل صفایا ہو سکتا ہے۔عوامی و ماہی گیر برادری نے صوبائی وزیر فشریز اور دیگر متعلقہ حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں، ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں، اور گنجہ وارنیٹ و باریک جال کے استعمال پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سمندری وسائل کو مستقبل کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں