کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ہزار گنجی کو بجٹ ریلیز نہ ہونے سے 200ڈیلی ویجز ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی جبکہ ہزار گنجی سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کا کام بھی رک گیا۔مارکیٹ کمیٹی ہزار گنجی کے ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی ایکسٹینشن زراعت اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ زراعت کی جانب سے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ہزار گنجی کیلئے فنڈز کی منظوری نہیں دی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹی کے 200کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی جبکہ ہزار گنجی فروٹ و سبزی منڈی میں صفائی کا کام بھی رک گیاہے اور منڈی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی،صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اور سیکرٹری زراعت چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کو فنڈز ریلیز نہ کرنے کا نوٹس لیں تاکہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جاسکے اور منڈی میں صفائی کا عمل دوبارہ شروع ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

