بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالا یوسف خلجی سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے نومنتخب جنرل سیکرٹری غلام ربانی کاکڑ نے ملاقات

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے نومنتخب جنرل سیکرٹری غلام ربانی کاکڑ نے ملاقات کی۔لالہ یوسف خلجی نے غلام ربانی کاکڑ کو پیپلزپارٹی بلوچستان کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد د ی اورانہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں اسوقت پیپلز پارٹی کے جیالے اور کارکن سخت مایوسی کا شکار ہیں صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی جیالے اپنے کاموں کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی کارکنوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے پارٹی سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے روزگارکیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھن والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے اور عوام پیپلز پارٹی کے کارکنوں کوطعنے دیتے ہیں جس سے جیالے دلبرداشتہ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بلوچستان میں جیالوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں اورانکے کام نہ ہونے کا نوٹس لیں۔لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نومنتخب صدر سردار عمر گورگیج، جنرل سیکرٹری غلام ربانی کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات و صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی سے امید رکھتے ہیں کہ وہ کارکنوں میں پائی جانے والی مایوسی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گے اورپارٹی کے صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی کو پابند کریں گے کہ وہ کارکنوں کے جائز کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں