دالبندین(این این آئی) چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر علی احمد ریکی منعقد ہوا، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے رجسٹرڈ کلبوں کے صدور، جنرل سیکریٹریز، سینئر کھلاڑیوں اور دیگر عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں مختلف اہم ایجنڈوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے اور اسپورٹس پالیسی 2008 کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع چاغی میں ٹیکوانڈو کے ضلعی انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات صوبے کے دیگر اضلاع سے مشاورت کے بعد مشترکہ طور پر اور اسپورٹس پالیسی کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس کے دوران صدر چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن علی احمد ریکی اور جنرل سیکریٹری میر فیروز شاہ نوتیزئی نے اپنی چار سالہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر تیکوانڈو اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالستار کشانی، ظہور احمد ریکی، میر ابراہیم ریکی، اور دیگر سینئر کھلاڑیوں فیض اللہ عابد، بصیر احمد، صفی اللہ ریکی، ملا عبد الحق نوتیزئی نے کابینہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں چاغی کے ٹیکوانڈو کھلاڑیوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور نہ صرف ضلع چاغی بلکہ پورے بلوچستان اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ٹیکوانڈو کے فروغ، کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیل کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے موثر اور منظم لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

