حب(این این آئی) محکمہ ایکسائز کا تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی 20ارب روپے کی غیر ملکی شراب، آئیس اور چرس برآمد۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارکوٹکس ساؤتھ محمد زمان خان نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائز نارکوٹکس فورس نے تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے تعاون سے لسبیلہ کے ساحلی علاقے کنڈملیر میں ساحل سمندر کے قریب کاروائی کرتے ہوئے چھپایا گیا 8ہزار غیر ملکی شراب اور بئیر کی بوتلیں، 600 کلو ہشیش(چرس) اور 200کلو آئس برآمد کرلیا جن کی عالمی منڈی میں قیمت 20 ارب روپے بتائی جارہی ہے۔ محمد زمان خان نے مزید کہا کہ ہم پاک نیوی کا مشکور ہیں جس کا ہر وقت تعاون ہمارے ساتھ ہے اور ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق منشیات سے پاک بلوچستان کے لیے کاروائیاں کررہے ہیں یہ کاروائی اسکی ایک کھڑی ہے جس میں غیرملکی شراب سمیت مہلک نشہ آئس کی بڑی مقدار اور چرس بھی برآمد کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے غیر قانونی گاڑیوں سمیت محکمے کی بہتری اور ریونیو میں اضافے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ساؤتھ محمد زمان خان نے کہا کہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے ماضی میں منشیات کے روک تھام کے خلاف مختلف کاروائیاں کی ان کاروائیوں میں کروڑوں مالیت کے منشیات جس میں آئس، چرس، ہیر وئن اور تریاق پکڑی گئی مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر چکی ہے اسی طرح پوست کے کاشت کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تاکہ پاکستان کے موجودہ poppy فری اسٹیٹس کو بر قرار رکھا جا سکے۔انکا کہنا تھا کہ ان کاروائیوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع جس میں دکی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، چمن اور لائی، قلات اور مستونگ میں پوست کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاکر سینکڑوں ایکٹر کے تیار فصل ضائع کی جاچکی ہیں ایکسائیز اینٹی ٹار کو ٹکس ڈپارٹمنٹ بلوچستان آئندہ بھی پوست کے کاشت اور ہر طرح کے منشیات کے روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

