بولان(این این آئی)ڈھاڈر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد نے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں ایس ڈی پی او داؤدجان کھوسہ سے ملاقات کی وفد میں عبدالحئی گولہ،غلام فاروق جتوئی اور عرفان علی شامل تھے اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈھاڈر منظور احمد ابڑو بھی موجود تھے ملاقات کا مقصد مقامی سطح پر علاقائی امن و امان کی صورتحال،صحافتی امور میں درپیش مسائل اور پولیس و میڈیا کے مابین ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کرنا تھا ایس ڈی پی او داؤدجان کھوسہ نے پریس کلب ڈھاڈر کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافی برادری کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مثبت اور غیر جانبدرانہ رپورٹنگ کی وجہ سے علاقائی و عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں صحافی برادری پل کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میڈیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے ایس ایچ او منظور احمد ابڑو نے بھی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز پولیس کو بہتر کارکردگی کی طرف رہنمائی فراہم کرتی ہیں اس موقع پر پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی نے کہا کہ صحافی برادری ہمیشہ علاقے میں امن، بھائی چارے، اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں پولیس کا ساتھ دیتی آئی ہے، اور آئندہ بھی معاشرتی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

