چھتر(این این آئی)معروف زمیندار میر عین الدین کھوسہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں میں نہری پانی کی بندش کے باعث عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کاشت کی گئی چاول کی پنیری بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں میں پانی کی بندش سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور پینے کے پانی کے لیے بھی ترس رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب لاکھوں ایکڑ رقبے پر کاشت چاول کی پنیری کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ذیلی شاخوں میں نہری پانی کی مسلسل بندش نے کسانوں زمیدروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، جبکہ لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی پر چاول کی پنیری متاثر ہو رہی ہے، جس سے فصل کی پیداوار خطرے میں پڑ گئی ہے معروف زمیندار میر عین الدین کھوسہ نے مزید کہا کہ پٹ فیڈر کینال کی مختلف شاخوں میں کئی روز سے پانی کی بندش جاری ہے، جس سے چاول کی پنیری سوکھنے لگی ہیں۔ پانی نہ ہونے کے باعث پنیری مرجھا گئی ہے اور زمین خشک پڑی ہے، جبکہ بروقت پانی نہ ملنے کی صورت میں مکمل فصلیں تباہ ہونے کا اندیشہ ہے محکمہ آبپاشی کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہری پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں کی جا رہی، جس کا خمیازہ غریب کسانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور اس سنگین صورتحال کا نوٹس لے کر متاثرہ کسانوں اور زمیدروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

