کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کمیونٹی اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 61ویں روز بھی جاری رہا۔بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر امین اللہ خان میانی نے کہا کہ کمیونٹی اساتذہ اپنے جائز مسائل کے حل کیلئے گزشتہ 61روز سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج پر بیٹھے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے تاحال ہمارے جائز مسائل حل کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت بلوچستان، وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، سیکرٹری تعلیم اسفند یار کاکڑ اور مینجنگ ڈائریکٹر میرعبدالواحد شاکر سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا کنٹریکٹ براہ راست بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے ساتھ کیا جائے تاکہ ٹیچرز غلامانہ زندگی سے آزاد ہوکر پرسکون ماحول میں بچوں کو درس وتدریسکا سلسلہ جاری رکھ سکیں اور کمیونٹی کو بچوں کو اسکول میں حاضری یقینی بنانے اور دیگر معاملات کی ذمہ داری سونپی جائے۔

