کوئٹہ(این این آئی)سرمست بلوچ قومی اتحاد کے چیئرمین حاجی غلام نبی سرمست نے کہا ہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی آغا عمر احمدزئی عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کررہے ہیں جس پر سرمست بلوچ قومی اتحاد انہیں خراج تحسین پیش کرتاہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی غلام نبی سرمست نے کہا کہ آغا عمر احمدزئی جب سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں حلقے میں بلا رنگ و نسل ترقیاتی کام کرائے ہیں جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حلقے سے منتخب ہونے والے ایم پی ایز نے اکثر علاقوں کو نظر انداز کرکے من پسند علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے جس سے عوام میں مایوسی بڑھی لیکن آغا عمر بنگلزئی نے منتخب ہونے کے بعد اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے آغا عمر احمدزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرمست بلوچ قومی اتحاد کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

