ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں داخل

مونٹریال(این این آئی)امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے کینیڈین ا وپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی۔ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میچ میں کیرولین ڈولہائیڈ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار صوفیہ کینن پر مشتمل امریکی جوڑی کو 0-2 سیٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کی چین کی جوڑی دار شوئی ژانگ پر مشتمل تھرڈسیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کیرولین ڈولہائیڈ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار صوفیہ کینن پر مشتمل امریکی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور4-6 سے شکست دے کر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میک کارٹنی کیسلر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں