کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے سانحہ 8اگست کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے شہری سانحہ 8اگست کو پوری زندگی بھلا نہ پائیں گے اس سانحہ میں ہماری ایک پڑھی لکھی پوری نسل کو ہم سے چھین لیا سانحہ 8 اگست کے شہداء نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ملک کی پا سداری کے لئے جو مثال قائم کی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،پاکستان کے استحکام، قانون کی بالا دستی، جمہوریت کے تحفظ و بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں وکلاء برداری کا کردار ناقابل فراموش ہے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔یہ بات انہوں نے سانحہ 8اگست کے شہدا کی برسی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی۔ چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ وکلاء برادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا قانون کا قتل تھااور یہ صورتحال کسی المیہ سے کم نہیں کہ گذشتہ دس،15 برس کے دوران پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے سینکڑوں وکلاء،صحافی، پولیس کے جوان اور کیمرہ مین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 8اگست کو بلوچستان کو جو نقصان پہنچا اسکی تلافی ناممکن ہے،8 اگست کے شہداء ایک خاندان یا ایک قوم کا اثاثہ نہیں بلکہ وہ پوری قوم کے چشم و چراغ تھے، اللّٰہ پاک تمام شہدائکے دراجات بْلند فرمائے اور ہمارے مْلک پاکستان کو دْشمن کی بْری نظر اور ہر قِسم کے فتنے سے محفوظ رکھے آمین۔

