کوئٹہ(این این آئی) سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفرایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ریلوے حکام کے مطابق جمعرات کو سبی ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو اسوقت دھماکے سے اڑادیا جب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی تاکہ جعفرایکسپریس بال بال بچ گئی۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے کے بعد پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

