کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں 9اگست کو مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ڈپٹی جنرل مینیجر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی سلمان احمد صدیقی کے مطابق حاجی اللہ گل اسٹریٹ پشتون باغ میں سوئی سدرن کی گیس پائپلائنز کی مضبوطی اورپائیداری کیلئے 9اگست کو خروٹ آباد، حاجی کیمپ، سرپْل ایریا، اسپنی روڈ، جبلِ نور اور سبزل روڈکو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اس دوران صارفین کو درپیش انے والی زحمت کے لیے ادارہ معزرت خواہ ہے اور صارفین سے گذارش کی جاتی ہے کہ ان سات گھنٹوں کے لیے متبادل ایندھن کا انتظام کر لیں۔

