نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور فنی مہارتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں،کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمدبڑیچ

لورالائی(این این آئی)کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے گزشتہ روز لورالائی شہر میں قائم ڈویژنل پبلک ہائی اسکول کا دورہ کیا۔ اسکول آمد پر پرنسپل اور تدریسی عملے نے اْن کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر ولی محمد بڑیچ نے مختلف کلاس رومز، لیبارٹری اور دیگر تعلیمی شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولتوں، تدریسی معیار اور تعلیمی ماحول کا بغور جائزہ لیا، اور اسکول انتظامیہ سے تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر پرنسپل نے ہر سال ملنے والی گرانٹ جو گزشتہ سال نہیں ملی میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ جس اساتذہ کی تنخواہیں ادا کر نی ہیں کمشنر نے متعلقہ حکام سے اس بارے رابطہ کر نے یقین دھانی کرائی۔ بعد ازاں، کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر لورالائی کا بھی وزٹ کیا۔ اس موقع پر سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا گیا، جن میں فنی تربیت کے مختلف پروگرامز شامل تھے۔ متعلقہ حکام نے کمشنر کو ادارے کی کارکردگی، تربیتی کورسز، طلباء کی حاضری اور حکومتی تعاون سے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی تعلیم و فنی تربیت کے شعبے میں جاری کوششوں کو سراہا اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے انھیں تجاویز بھی دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور فنی مہارتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں