کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ماتحت تمام تحصیلوں اور یونٹوں کے امراء و نظماء کا ایک اہم نمائندہ اجلاس جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر، شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی کی زیرصدارت میں منعقد ہواجلاس میں تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے امراء و نظماء نے بھرپور شرکت عوامی مسائل کے سلسلے میں ضلعی جماعت کو مختلف تجاوز دے اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر گہرے تشویش کا اظہار کیا گیا صوبائی حکومت اور ضلعی حکومتیں، قیام امن میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی، حاجی عبدالصادق نورزئی شیخ الحدیث مولانا شاہ محمد حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا مفتی رحمت اللہ کاکڑ مولانا سعید احمد ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی ضلعی ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ ضلعی سالار مولانا علی جان میر سرفراز خان شاہوانی نعمت افغان ٹکڑی محمد جان لانگو اور یونٹوں کے امراء و نظماء نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی مسائل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جمعیت علماء اسلام عوام کے امیدوں کا مرکز ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ صوبائی اور ضلعی حکومتیں قیام آمن میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ڈاکوؤں کا راج ہیں دن دھاڑے سریاب اور اسپنی روڈ، پر چوروں نے دو نوجوانوں کو گولی ماردیا ہے انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت کے ورکرز اتحاد واتفاق کو برقرار رکھتے ہوئے لادینیت اور مخالفین کو اتحاد واتفاق سے ہی شکست دین گے انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کوئٹہ کے حالات کو خراب کیا جا رہا ہے۔ آئے روز قتل و ڈکیتی کے واقعات انتہائی قابل تشویش ہیں اور یہ امن کے دعوے داروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جو روزانہ لاشوں کا تحفہ دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت کی صفوں میں انتشار پھیلانے والے عناصر کے حربوں کو نظریاتی کارکنوں نے ہمیشہ ڈٹ کر ناکامی سے دوچار کر دیا جمعیت کو کمزور کرنے والے خود ہمیشہ کے لیے گمنام ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

