آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 3ٹی -20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 اگست اتوار کومرارا کرکٹ گرانڈ، ڈارون کے مقام پر کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 10اگست کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا،یہ میچ مرارا کرکٹ گرانڈ، ڈارون میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 12 اگست کو اسی مقام مرارا کرکٹ گرانڈ، ڈارون میں ہی کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 اگست کو کازلی سٹیڈیم، کیرنز میں کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو مایہ ناز آل راؤنڈر ایڈن کائل مارکرم لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مچل مارش لیڈ کریں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم اسی مقام کازلی کا سٹیڈیم، کیرنز سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 19 اگست کو پہلے ون ڈے میچ سے کرے گی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22 اگست کو گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکیکے مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 اگست کو اسی مقام گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکے میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں