وارسا(این این آئی)فرانس کے21 سالہ سائیکلسٹ پال میگنیئر نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 2025کا چوتھا مرحلہ جیت لیا،اس طرح انہوں نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔ پولینڈ سے ٹورڈی پولونے سائیکل ریس کا 82 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے پولینڈ میں ریبنک سے سیزائن تک 201.4کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی راستے پر محیط تھا۔21سالہ فرانسیسی سائیکل سوار پال میگنیئر نے نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئیانگلینڈ کے 26 سالہ سائیکلسٹ بین ٹرنر کوشکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، 35انگلینڈ کے26 سالہ سائیکلسٹ بین ٹرنرریس میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ 23 سالہ جرمن سائیکل سوار ٹم ٹیوٹنبرگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ریس کے ابتدائی مرحلے میں کامیابی کے ساتھ نیدرلینڈزکے سائیکلسٹ اولاو کویج نے یلو جرسی حاصل کی تھی جو فرانس کیسائیکلسٹ پال لاپیرا نے دوسرا مرحلہ جیتنے کے ساتھ اولاو کویج سے یلوجرسی چھین لی تھی جس پر تاحال ان کا قبضہ برقرار ہے۔ یہ ریس 7 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 1075.9کلو میٹر کا سفر طے کریں گے، ریس 10 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

