اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی سر انجام دینے پر سول ایوارڈدینے کیلئے کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا ہے، بوم بوم شاہد آفریدی اور نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو ہلال امتیاز جبکہ سابق کپتان ثنا میر کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا جائے گا- سول ایوارڈز دینے کی تقریب آئندہ سال 23مارچ کو منعقد ہوگی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو کوہ پیمائی،مرحوم گھڑ سوار ملک محمد عطا کو ہلال امتیاز ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ قومی وویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر، اسپیشل ایتھلیٹ حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ اسکواش میں حمزہ خان، ٹینس میں رشید ملک، شوٹنگ میں محسن نواز کو تمغہ امتیاز ملے گا۔ شاہ زیب رند کو مکس مارشل آرٹس، محمد سجاد کبڈی میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینگے۔ سپورٹس جرنلزم میں سینئر سپورٹس جرنلسٹ عبدالمحی شاہ کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا جاے گا۔

