سابق پاکستانی فاسٹ بولرکا بابراعظم اور رضوان کو ریٹائرمنٹ پرغورکرنیکا مشورہ

اسلام آباد (این این آئی)سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنیکا مشورہ دے دیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے یہ بیان پی سی بی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔خیال رہے کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تنویر احمد نے بابر اور رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری دونوں سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی عزت نہیں ہورہی تو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں، ہمارے سامنے ویرات کوہلی کی مثال موجود ہے، عزت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔تنویر احمد نے ٹیم سلیکشن پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کو ٹیم میں زبردستی شامل کیا گیا تاکہ بابر اعظم کو باہر رکھا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں