پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف وویمز سیریز میچ اْفیشلز کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف وویمز سیریز میچ اْفیشلز کا اعلان کردیا ہے، پاکستانی امپائر سلیمہ امتیاز پہلی بار دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ وویمنز ون ڈے سیریز 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا کی کلیئر پولو سیک سیریزمیں ایمپائرنگ کی ذمہ داری سرانجام دیں گی۔ہمیرہ فراح سیریز کیلئے ریزرو امپائر نامزد ہیں۔ طارق رشید آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی بطور میچ ریفری ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں