گورنر سندھ کی پاکستان کی آئس ہاکی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کی آئس ہاکی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ امریکہ میں کھیلے گئے Amerigol Latam Cupمیں پاکستان کی مردوں کی ٹیم نے ڈویژن تھری چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ عزم اور جدوجہد کے ذریعے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں