بھارتی کرکٹر چتیشور پچارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹر چتیشور پچارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ چتیشور پجارا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔انہوں نے بتایا کہ تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے، میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ چتیشور پجارا نے 103 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7195 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں